ایران اور اسرائیل کے درمیان لفظوں کی جنگ شروع ہوگئی ہے، ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو شام میں گولان کی پہاڑی پر حملے کے نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔18 جنوری کو شام میں گولان کی پہاڑی پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل محمد علی مارے گئے تھے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحیان نے کہا کہ ایران نے سفارتی
ذرائع استعمال کرتے ہوئے امریکا کو پیغام بھجوایا ہے کہ اسرائیل نے ریڈ لائن عبور کی ہے ۔ اُسے نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے سے اسرائیل کو خطرات لاحق ہوجائینگے۔ بحیثیت وزیر اعظم ان کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل کے خلاف خطرات کا خاتمہ ہو۔